دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی کی ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پاکستانی گلوکار عاصم اظہر بھارتی کرکٹر کی تصویر کیساتھ جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق مقبول عاصم اظہر نےاپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ویرات کوہلی کیساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کوہلی بھائی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل کرکٹ کے اپنے اس سفر کو کنگ کی طرح مکمل کرنے پر آپکو بہت بہت مبارک ہو، کرکٹ کے متوالے کے طور پر آپکو اپنی آنکھوں کے سامنے کھیلتا ہوا دیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا‘۔
عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ’’ جو کچھ بھی آپ نے اس کھیل کیلئے آج تک کیا ہے اس کے لیے شکریہ، یہ ریٹائرمنٹ لینے کا ایک بہترین انداز ہے، ورلڈ کپ جیتنے کی بہت مبارکباد، آپ کو پاکستانیوں کی جانب سے ڈھیروں پیار‘‘۔