عمران خان یا شاہد آفریدی؟ پاکستان کا ہیروکون؟

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کچھ عرصے سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ہونے والی شدید تنقید کی زد میں ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول بھی کیا جارہا ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تنقید کا آغاز طب ہوا جب ایک جعلی بیان شاہد آفریدی سے منسوب کیا گیا تھا جس میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ’9 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کو نشان عبرت بنا دو، چاہے کپتان ہو یا پوری ٹیم‘۔

 

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس جھوٹے بیان کی تردید بھی کی تھی تاہم پی ٹی آئی ٹرولز تنقید کرنے سے باز نہ آئے اور اُن کے پرانے کلپس کو سوشل میڈیا پر پھر سے شئیر کیا جانے لگا۔

 

حالیہ دنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر سمجھے جانے والے یوٹیوبر عمران ریاض خان کے ساتھ  بھی شاہد خان آفریدی کا سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

 

دوسری جانب ہر کوئی یہ بات بھی جانتا ہے کہ شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی، عمران خان کے مداح ہیں اور انہیں اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہیں۔

 

اسی تناظر میں جب پاکستان ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے ایک تقریب کے دوران سوال کیا گیا تو انہوں نے سوال کا دلچسپ جواب دیا۔

 

شاہین شاہ آفریدی نے سوال کے جواب میں کہا کہ  عمران خان اور شاہد آفریدی دونوں ہماری قوم کے ہیرو ہیں، ہم لوگوں کو ان دونوں کا نام احترام سے لینا چاہیے ۔

 

شاہین شاہ آفریدی بولے کہ عمران خان اور شاہد آفریدی دونوں مجھ سے کافی بڑے ہیں، میں تو بہت چھوٹا ہوں، میرا خیال ہے جو بھی کسی بھی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرے اس کا احترام کرنا چاہیے۔

 

شاہین شاہ آفریدی نے واضح کہا کہ  عمران خان اور شاہد آفریدی دونوں میرے ہیرو ہیں، اور ہمیشہ ان کا احترام اور عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں

Leave a Comment