سونے کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی سطح پر اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2 ہزار 345 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے کی سطح پر آ گئی۔گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں استحکام رہا تھا۔