عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلا لیا

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلایا ہے۔
 ذرائع کے مطابق، پارٹی کی جانب سے شیر افضل مروت کو یہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ وہ جولائی کے دوسرے ہفتے پاکستان واپس آئیں۔
 عمران خان نے تمام گروپوں کے رہنماوں کو جمعرات کے روز ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے تاکہ پارٹی میں موجود اختلافات اور تحفظات پر بات کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گوہر علی، شبلی فراز، عمر ایوب، اور شاندانہ گلزار جیسے رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
جنید اکبر اور شہریار آفریدی بھی اس ملاقات میں شرکت کے لیے اڈیالہ جائیں گے۔
ملاقات کے دوران، عمران خان پارٹی کے اندرونی معاملات اور فواد چوہدری کے بیانات پر بھی بات کریں گے۔
کہا جا رہا ہے کہ عمران خان تمام گروپوں کو آخری وارننگ دیں گے تاکہ پارٹی کے اندرونی مسائل کو حل کیا جا سکے۔
یہ ملاقات پی ٹی آئی کے مستقبل کی سمت متعین کرنے کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے

Leave a Comment