فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہو گئی

ملک میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا فی اونس بھاو 10 ڈالر بڑھ کر 2335 ڈالر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Leave a Comment