ہڑتال کی صورت میں کس پیٹرول پمپ سے پیٹرول ملے گا؟

پیٹرولیم مصنوعات پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف کل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کاملک گیر ہڑتال کا اعلان۔ ہڑتال ہونے کی صورت میںکس پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب ہوگا؟

 تفصیلات کے مطابق ہڑتال ہونے کی صورت میں پاکستان بھر کے تمام شہروں میں موجود پی ایس او، اٹک، ٹوٹل، گو اوردیگرکمپنیوں کے وہ تمام پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جنہیں کمپنی کی مددسے چلایاجاتاہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجودپی ایس او ایف 8 مرکز، سیکریٹریٹ اور ڈپلومیٹک انکلیو والے 3 پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے، اٹک پٹرولیم کے بلیو ایریا، ایف الیون کے دونوں پمپ، ایچ ایٹ، جی الیون، بارہ کہو والا پمپ بھی ہڑتال کے دوران کھلے رہیں گے۔
پی ایس او کے ملک بھر میں 29 پیٹرول پمپس جو کہ کمپنی آپریٹڈ ہیں وہ ہڑتال کے دوران بھی کھلے رہیں گےجن میں کراچی کے 8، میرپور خاص کے 2، لاڑکانہ کا ایک، کوئٹہ، ملتان، راولپنڈی اورلاہورکے بالترتیب 2، اسلام آباد کے 3، ایبٹ آباد اور مردان کا ایک جبکہ پشاور کے 5 پیٹرول پمپس ہڑتال کے دوران کھلے رہیں گے۔
پی ایس او کی طرح دیگر تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اٹک، ٹوٹل، گو اور دیگر کمپنیوں کے وہ تمام پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جو کہ کمپنی آپریٹڈ ہیں۔ ان کمپنیوں کے ہر بڑے شہر میں 2 سے 3 کمپنی آپریٹڈ پیٹرول پمپس ہوتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے چند دن قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ میں متعارف کرائے گئے نئے ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس سے پیٹرول پمپ کے کاروبار پر شدید اثر پڑے گا۔
‘چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ’حکومت کو 5 جولائی تک کی مہلت دیتے ہیں، اگر اس دوران ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کر دیں گے۔

Leave a Comment