حارث رؤف کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا نوجوان پھنس گیا

پاکستان کے اسٹار باؤلر حارث رؤف کے ساتھ امریکا میں بدتمیزی کرنے والا اوورسیز پاکستانی نوجوان بری طرح پھنس گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔
کپتان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ:
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں یہ بات چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی نے بتائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتان کو تبدیل کرنے سے متعلق فیصلہ سابق کرکٹرز کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ مجھے بھی محسوس ہوا کہ غلطیاں ہوئی ہیں، لیکن سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے۔
کمیٹیوں کی بحث:
محسن نقوی نے کہا کہ دونوں ہیڈ کوچز اور چار سے پانچ کمیٹیاں کپتان کے معاملے پر بحث کریں گی۔
بابر اعظم اور وہاب ریاض سے ملاقات:
محسن نقوی نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم اور وہاب ریاض سے ملاقات نہیں ہوئی۔
پاکستانی اسٹار کیساتھ بدتمیزی کے نتائج:
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ملک میں یا بیرون ملک شائقین کرکٹ بدتمیز کریں گے تو نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔

ایف آئی اے کی تحقیقات:
محسن نقوی نے کہا کہ حارث رؤف کے ساتھ جس نے بدتمیزی کی ہے اس کے پیچھے ایف آئی اے کو لگا دیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے بدتمیزی کرنے والوں کو دعوت دی کہ جلدی پاکستان آئیں، ایف آئی اے ان کا استقبال کرے گی۔
لیگز، سنٹرل کنٹریکٹ اور ڈومیسٹک معاملات:
محسن نقوی نے لیگز، سنٹرل کنٹریکٹ اور ڈومیسٹک سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ لیگز کھیلنے والے کھلاڑی سن لیں، پہلے پاکستان، بعد میں دوسری چیز ہوگی۔
این او سی کی درخواستیں
محسن نقوی نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز سے پہلے جن کرکٹرز نے لیگ کے لئے این او سی کی درخواست کی، ان کو این او سی نہیں ملے گا۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان نے ٹی 20 کے لئے این او سی مانگنے کی درخواست کی ہے۔
سنٹرل کنٹریکٹ کے معیار:
محسن نقوی نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں یہ بھی ہوگا کہ جو فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا، اسے سنٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں جس کا جو حق بنتا ہے، وہ اسے مل کر رہے گا۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی پوسٹ مارٹم ہوگا۔
فٹنس ٹیسٹ کی لازمی شرط:
محسن نقوی نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے لئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہوگا۔ فٹنس کے اوپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

:یو یو ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ
محسن نقوی نے کہا کہ یو یو ٹیسٹ سمیت جو بھی فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، وہ دینے پڑیں گے۔
قومی ٹیم میں واپسی کی شرط
محسن نقوی نے کہا کہ جو انٹرنیشنل کھلاڑی ڈومیسٹک نہیں کھیلے گا، وہ دوبارہ قومی ٹیم میں نہیں آسکے گا۔ جو ڈومیسٹک میں پرفارم کرے گا، وہی قومی ٹیم کا حصہ ہوگا۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ
محسن نقوی نے بتایا کہ وہ 20 اور 21 جولائی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لئے جائیں گے۔
:وہاب ریاض کی پوزیشن
محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر نہیں بنایا تھا، بلکہ صرف سلیکٹر بنایا تھا۔ عنقریب سب کو پتا لگ جائے گا کہ سلیکشن کمیٹی میں کون رہتا ہے اور کون نہیں۔
ویمن ٹیم کی صورتحال
محسن نقوی نے کہا کہ ویمن ٹیم کا کوئی وارث نہیں، لڑکیوں کی سلیکشن کیسے ہو رہی ہے، کسی کو پتا ہی نہیں۔
ورلڈ کپ میں ڈریسنگ روم کے مسائل
محسن نقوی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ڈریسنگ روم میں کون کھلاڑی انسٹرکشن فالو کر رہا تھا اور کون نہیں، سب پتا لگ جائے گا۔
محکمہ داخلہ کی ناراضگی:
محسن نقوی نے بتایا کہ محکمہ داخلہ والے ناراض ہیں کہ وہ پی سی بی کو زیادہ وقت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سے چار ماہ پی سی بی کو دے دیں، خود یہ ٹریک پر آ جائے گا۔
شان مسعود کی بات چیت:
محسن نقوی نے کہا کہ شان مسعود کے ساتھ ویڈیو کال ہوئی تھی، اس کے ساتھ بھی بات ہوئی کہ کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے۔ شان مسعود کو ہٹانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ شان مسعود کے بارے میں بہت لوگوں کی مثبت رپورٹ ملی ہے۔

Leave a Comment