مایہ ناز انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا بڑا نکشاف،آسٹریلوی گیند باز پیٹ کمنز کا بائولنگ ایکشن کاپی کرنے کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مایہ ناز انگلش فاسٹ بائولر نے ایک پوڈ کاسٹ میںکہا کہ مجھےدوسرے بائولرز میں پیٹ کمنز کا بولنگ ایکشن بہت پسند ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے یہ واقعہ سنایاکہ سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے گال ٹیسٹ میں لنچ کے بعد مارک ووڈ مڈ آف پر فیلڈنگ کررہے تھے میں نے ان سے کہا کہ میںاب پیٹ کمنز کا ایکشن کاپی کرنے جارہا ہوں۔
جیمز اینڈرسن نے اس موقع پر مزید کہا کہ میں نے نہ صرف پیٹ کمنز کا بائولنگ ایکشن نقل کیا بلکہ مجھے اس اوور میں ایک وکٹ بھی ملی ۔
جیمز اینڈرسن کے مطابق انہیں ساتھی بائولر مارک ووڈ نے کہا کہ آپ کو پیٹ کمنز کی طرح بولنگ کرنی چاہیے۔انگلش فاسٹ بولر نے پیٹ کمنز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خطرناک بولر قرار یا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر جیمز اینڈرسن 10 جولائی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا 188واں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔41سالہ فاسٹ بولر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔