چیمپئنز ٹرافی 2025ء: پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کوہوگا؟

چیمپئنز ٹرافی 2025 ء کے دوران پاکستان اور بھارت کا میچ یکم مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں متوقع ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) بورڈ کے ایک رکن کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول کو آئی سی سی کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے پیش کردہ ڈرافٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 15 میچز ہوں گے جن میں سے 7 میچز لاہور، 3 کراچی اور 5 راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
 اس شیڈول میں پاکستان اور بھارت کا میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق، گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، آسٹریلیا، اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ تک تجویز کی گئی ہیں اور 10 مارچ کو فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام رکن ملکوںنے آئی سی سی کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو بھارتی حکومت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت بھارت کے تمام میچز کی میزبانی کرے گا۔
 پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کے ساتھ شیئر کیا ہے، تاہم ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس شیڈول کی منظوری نہیں دی ہے۔
اس سنسنی خیز مقابلے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور شائقین بڑی بے صبری سے اس اہم میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔

Leave a Comment