پاکستان میں مہنگی ہوتی بجلی نے عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں،مہنگے یونٹ اور ٹیکس کی بھرمار نے بلوں کو آسمانوں پر پہنچا دیا ہے،کیا مہنگی صرف پاکستان میں ملتی ہے یا باقی ممالک میں بھی یہی حال ہے ۔
بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد اگر بات کریں تو پاکستانی عوام کوفی یونٹ تقریباً 65 روپے سے زائد کا پڑے گا۔
پڑوسی ممالک کی بات کرے توافغانستان میں 200 یونٹ تک بجلی ڈھائی افغانی فی یونٹ ہے جبکہ بنگلہ دیش میں 200 یونٹ تک بجلی کا یونٹ 7 ٹکہ 20 پیسے مقرر ہے۔
وہیں اگر ہمارے روایتی حریف بھارت کی بات کی جائے تو بجلی کا فی یونٹ 6 روپے 29 پیسے مقرر ہے۔
پاکستان میں گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا یونٹ 5 روپے 72 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی یونٹ نرخ 48 روپے 84 پیسے تک ہوگیا ۔
جبکہ سیلزٹیکس کے بعد فی یونٹ 57 روپے 63 پیسے جبکہ ایڈجسٹمنٹ اورٹیکسوں کے بعد فی یونٹ بجلی 65 روپے سے تجاوز کر جائے گا۔