معروف پاکستانی شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں

پاکستان کی شیف انڈسٹری کو بہت بڑا جھٹکا،معروف پاکستانی شیف ناہید انصاری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں ۔

 تفصیلات کے مطابق ناہید انصاری کے انتقال کی افسوسناک خبر مشہور پاکستانی اینکر اور میزبان سدرہ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرشیئر کی۔

انہوں نے ناہید انصاری کی وفات کی خبر دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور انکی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

معروف شیف ناہید انصاری مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے لذیز کھانوں اور بیکنگ کلاسز کے باعث کافی مشہور تھیں
وہ شیف ہونے کے ساتھ ٹیچر بھی تھیں ،انہیں اپنی کوکنگ کے ساتھ ساتھ نرم لہجے اور نرم طبعیت کی وجہ سے بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا تھا۔
شیف ناہید انصاری کی نماز جنازہ نماز عشاء فیز 6، خیابان اتحاد، ڈی ایچ اے میں واقع مسجد عائشہ میں ادا ہوگی، جبکہ تدفین کا عمل ڈی ایچ اے فیز 8 کے قبرستان میں کیا جائے گا۔

Leave a Comment