بھارتی سپر اسٹا ر ویرات کوہلی اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے یوں تو خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم اس بار ان کے موبائل وال پیپر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی مہم سے فارغ ہونے کے بعد ویرات کوہلی برطانیہ میں موجود اپنے بیوی بچوں سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے۔
سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی ممبئی ائیر پورٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے موبائل فون میں موجود وال پیپر سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔
موبائل پر کلوز اپ کرنے سے ظاہر ہورا ہے کہ ویرات کوہلی کے موبائل فون کے وال پیپر پر نیم کرولی نامی ایک بابا کی تصویر لگی ہوئی ہے جو ایک روحانی پیشوا تھے۔
جن کے بارے میں ہندو افراد کی جانب سے خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں بہت کے لوگوں کو متاثر کیا ہے، جن میں مارک زکربرگ اور اسٹیو جابز جیسی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے گزشتہ سال نیم کرولی بابا کے آشرم کا دورہ کیا تھا۔ ہولی کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے روحانی استاد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔