قومی ٹیم میں کونسے کھلاڑی رہیں گے؟ محسن نقوی نے بتا دیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی پریشر برداشت نہیں کر سکتا وہ ٹیم میں نہیں رہے گا، کھلاڑیوں کے پریشر برداشت نا کر سکنے کی وجہ سے ہم جیتے ہوئے میچ ہار جاتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب جو کھلاڑی دماغی طور پر مضبوط اور اعصاب شکن مقابلوں کا دباؤ برداشت کر سکتے وہی ٹیم میں جگہ برقرار رکھ پائیں گیں۔

 

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پر میچ فکسنگ کے الزامات پر محسن نقوی نے کہا کہ یہ الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ایسا رتی برابر بھی کچھ نہ ہی ملا ہے، ہماری ٹیم صرف پریشر میں آکر جیتے ہوئے میچز ہاری۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ اور ذہنی دباؤ پر اب کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ٹیم میں جو تبدیلیاں ہونی ہیں وہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اظہر محمود کے پاکستان آنے کے مشاورت سے ہوں گی، ہمارا سب سے بڑا ٹارگٹ قومی کرکٹ ٹیم کی منفی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے، نہ ہم خود دباؤ میں آئیں گے اور نہ ہی پریشر میں آنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں رکھیں گے۔

Leave a Comment