برطانیہ میں جاری الیکشن اختتام کو پہنچ گئے،کئیر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے،برطانیہ کے نئے وزیراعظم کی اہمیت ایک طرف تاہم دوسری جانب انہیں ملنے والی تنخواہ بھی انتہائی دلچسپ امر ہے۔
انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے سالانہ تنخواہ کی مد میں برطانوی وزیر اعظم کے لیے 1 لاکھ 72 ہزار 153 پاؤنڈز مختص کیے گئے ہیں، جو کہ پاکستانی تقریبا 6 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کو 80 ہزار 807 پاؤنڈز ادا کیے جاتے ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 2 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہےجبکہ اضافی 91 ہزر 346 پاؤنڈز ممبر پارلیمنٹ کے طور پر دیے جاتے ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 3 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے،یوں دونوں رقوم ملا کر 6 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
اس حوالے سے حیرت انگیز طور بات یہ ہے کہ 1 لاکھ 72 ہزار 153 پاؤنڈز میں سے برطانوی وزیراعظم محض 75 ہزار 440 پاؤنڈز کا ہی دعویٰ کر سکتا ہے جو کہ پاکستانی تقریبا 2 کروڑ 68 لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔
واضح رہے برطانیہ میں ہونے والے الیکشن میں لیبر پارٹی کو کامیابی ملی ہے جس کے بعد کنزرویٹو پارٹی کا چالیس سالہ دور ختم ہوگیا ہے۔رشی سونک کی جگہ کئیر اسٹارمر وزیراعظم منختب ہوگئے ہیں۔