مریم نوازشریف کا عوام کو ریلیف دینے سے متعلق بڑا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا عوام کو ریلیف دینے سے متعلق بڑا فیصلہ،200یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر دینے کا اعلان ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 200یونٹ سے 500یونٹس والے صارفین کو سولر کے لئے بغیر سود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب200 سے 500 یونٹس کے صارفین کو سولر لگانے کے لئے 75فیصد تک رقم ادا کرے گی۔

وزیراعلی پنجاب کاکہنا تھا کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز پر بہت تکلیف ہے، غریبوں کے ساتھ ہوں، ہمیشہ ان کے حق کے لئے کھڑی رہوں گی، بجلی کے بڑھتے ہوئے بل دیکھ کر غریبوں کی پریشانیوں سے آگاہ ہوں۔
وزیراعلی نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ غریبوں کے ساتھدوسری جانب وزیر توانائی اویس لغاری نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر روپے کی قدر نیچے نہ ہوئی تو دسمبر سے بجلی کی قیمت کم ہوگی، ایک سے ڈیڑھ سال میں اصلاحات کے بعد عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کی بلوں پر 440 ارب کی سبسڈی دی ہے، ایک کروڑ 68 لاکھ صارفین کیلئے 2 روپے سے زائد کا اضافہ نہیں ہونے دیا گیا،
کچھ گھریلو صارفین کیلئے 2 روپے سے لے کر 9 روپے تک کا اضافہ ہوا، صنعتوں کیلئے بھی ڈیڑھ سو ارب روپے کا بوجھ کم کیا گیا، یکم جولائی کے بعد سے ان قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ گھریلو صارفین پیداواری قیمت سے کم قیمت ادا کر رہے ہیں، بجلی فی یونٹ 35 روپے پیدا ہو رہی ہے، بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، ایک سے ڈیڑھ سال میں اصلاحات کے بعد صارفین کو سستی بجلی فراہم کریں گے۔
 ہوں، ان کو ریلیف دینے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

Leave a Comment