لیگی رہنما کے بیٹے نے ٹریفک وارڈن پرگاڑی چڑھا دی

لاہور کے علاقے کینٹ میں ایک ڈرائیور نے آپے سے باہر ہو کر ٹریفک پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔
 یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک پولیس نے گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث روکا۔
گاڑی کا ڈرائیور ثاقب برجیس، سابق ایم این اے برجیس طاہر کا بیٹا ہے، جو مسلم لیگ ن کے نائب صدر بھی ہیں۔
 پولیس کے مطابق ثاقب نے گاڑی روکنے کی بجائے اسے سیدھا ٹریفک وارڈن محمد شہزاد پر چڑھا دیا۔ خوش قسمتی سے وارڈن محمد شہزاد بال بال بچ گئے۔
لاہور سٹی ٹریفک پولیس کی مدعیت میں ملزم ثاقب برجیس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
 ٹریفک پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو بند کر دیا اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔
یہ واقعہ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی نشاندہی کرتا ہے۔
دوسری جانب وارڈن کو کچلنےکی کوشش کرنے والے ثاقب برجیس کو تھانہ شمالی چھاونی سے رہا کر دیا گیا ،
 ٹریفک وارڈن اور ثاقب برجیس میں صلح نامہ ہو گیا ، صلح نامے کے بعد ٹریفک وارڈن نے استغاثہ واپس لے لیا۔
ثاقب برجیس کا وائس نوٹ بھی سامنے آگیا، جس میں وہ اپنی صفائی بیان کررہا ہے۔

Leave a Comment