عمران خان کو جیل میں سہولیات کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط ارسال

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے صدر مملک آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف خط لکھا دیا۔

مراسلہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی، سابق وزیراعظم کو لوگوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

 

مراسلے کے متن میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائے، سابق وزیراعظم کو جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

 

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) نہ ملنے پر اسلام آباد میں ہونے والا آج کا جلسہ ملتوی کر دیا۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا سہارا لیا ہے، اس لئے آج ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی، ہم نے اعلان کیا تھا کہ قانون کے مطابق جلسہ کریں گے۔

 

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز جلسے کے لیے پر امید تھے، ہمارا جلسہ قانون کی سربلندی کے لیے تھا، بانی تحریک انصاف کے بغیر کوئی سیاسی عمل مکمل نہیں ہوسکتا، ہم نے سیاسی کمیٹی میں فیصلہ کیا ہے آج جلسہ ملتوی کر رہے ہیں۔

 

Leave a Comment