چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹیم کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ

آئندہ سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہو گا، حال ہی میں بھارت بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بنا تھا اوراس موقع پر کپتان روہت شرما نے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں زیر گردش تھیں کہ اگلے ایونٹ میں بھارتی ٹیم کا کپتان کون ہو گا۔ تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹیم کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے۔

اس حوالے سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے بھروسہ ہے روہت شرما کی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں تین بڑے فائنل کھیلے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، ویرات کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ بطور کوچ بھارتی ٹیم راہول ڈریوڈ کا آخری ایونٹ تھا جبکہ فائنل میچ کے بعد ویرات کوہلی، روہت شرما اور رویندرا جڈیجا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

 

Leave a Comment