ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے انڈیا چیمپئنز کو68رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 243 رنز بنائے۔کامران اکمل نے77 اور شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 175رنز ہی بنا سکی، بھارت کی جانب سے سریش رائنا نے ففٹی سکور کی اس کے علاوہ کوئی بھی بھارتی کھلاڑی قابل ذکر کھیل پیش نہ کر سکا۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہد آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔انڈیا چیمپئنز کے آر پی سنگھ اور انوریت سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دھول کلکرنی اور پون نیگی نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ، بڑوں نے جوانوں کا بدلہ لیا ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی