پورےملک میں کہاں کہاں تیز بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات نے تفصیل کیساتھ بتادیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سےمشرقی و جنوبی پنجاب، بالائی و وسطی سندھ، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، مالاکنڈ، چترال، دیر،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مری،گلیات میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، خوشاب، میانوالی، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، لیہ، بھکر، تونسہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور ، رحیم یار خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان میں ژوب، بارکھان، شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی،نصیر آباد، لورالائی، خضدار، آواران، لسبیلہ میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔
علاوہ اریں جیکب آباد، کشمور، سکھر، شکارپور، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر ،میر پور خاص ،بدین ،سجاول ، ٹھٹھہ اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔