چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

آئی سی سی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں منعقد ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔

 

چیمپئینز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 20 فروری کو لاہور میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایونٹ میں 21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کا میچ ہوگا۔ 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ 23 فروری کو لاہور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق یکم مارچ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش 24 فروری کو راولپنڈی میں میچ کھیلیں گی۔

 

ایونٹ میں 25 فروری کو لاہور افغانستان اور انگلینڈ کے میچ کی میزبانی کرے گا۔ 26 فروری کو راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ ہوگا۔ 27 فروری کو لاہور میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

 

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مجوزہ شیڈول کے مطابق 28 فروری کو راولپنڈی میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔ یکم مارچ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 

ایونٹ میں 2 مارچ کو راولپنڈی میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ 5 مارچ کو پہلا سیمی فائنل کراچی میں اور دوسرا سیمی فائنل 6 مارچ کو راولپنڈی میں رکھا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment