محرم الحرام :انٹرنیٹ و موبائل فون بندش پر صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر اور صوبوں کے مشاورت سے ہوگا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں چاروں صوبوں،جی بی اور آزادکشمیرمیں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کاجائزہ لیا گیا۔۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر اور صوبوں کے مشاورت سے ہوگا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، زمینی حقائق اورسیکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، امن سےمتعلق صوبوں،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کی ضروریات کوپورا کیا جائے گا۔

انھوں نے ہدایت دی کہ جلوسوں و مجالس کی کیمروں کےذریعے نگرانی کی جائے اور ضابطہ اخلاق پرپابندی کرائی جائے جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر توجہ دی جائے۔

محسن نقوی نے بارشوں کے پیش نظر جلوسوں اورمجالس کیلئے پیشگی پلان تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جلوس کےداخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کا حکم دے دیا۔

Leave a Comment