ڈیوڈ وارنر کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ

 آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے مشورہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے واپس ٹیم میں آسکتے ہیں۔

 جنوری میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے اور گزشتہ سال کے ورلڈ کپ کے بعد اپنے ون ڈے کیریئر کے خاتمے کے بعد، ڈیوڈ وارنر کا ٹی20 بین الاقوامی کیریئر بھی آسٹریلیا کے حالیہ ورلڈکپ سے باہر ہونے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

 

اس کے باوجود وارنر نے انسٹاگرام پر اشارہ دیا کہ اگر وہ منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ چیمپئنز ٹرافی میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں، ’’میں تھوڑی دیر کے لیے فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا، اور اگر منتخب ہوا تو میں چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کے لیے بھی تیار ہوں‘‘۔

 

پیٹ کمنز نے جنوری میں اشارہ کیا تھا کہ ڈیوڈ وارنر کی واپسی کا امکان موجود ہے، تاہم، انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ ایک ہنگامی آپشن ہوسکتا ہے۔

 

“میرے خیال میں شاید یہ وقت ہے کہ کچھ دوسروں کو [ون ڈے میں] موقع دیا جائے، لیکن یہ جانتے ہوئے کہ وہ اب بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ لہذا یہ ہنگامی آپشن میں ڈیوڈ وارنر کو شامل کرسکتے ہیں چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں، آسٹریلوی کپتان نے پیٹ کمنز نے بتادیا۔

 

ڈیوڈ وارنر نے اپنے ون ڈے کیریئر کا اختتام 45.30 کی اوسط سے 6,932 رنز کے ساتھ کیا، جو سنچریوں کی تعداد میں رکی پونٹنگ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ وہ کینیڈا کے جی ٹی20 میں آنے والے گیمز اور جزائر کیمین میں ایک ٹی10 ٹورنامنٹ کے ساتھ فرنچائز کرکٹ میں شرکت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو ہونا ہے اور 9 مارچ کو پاکستان میں اختتام پذیر ہوگا۔ ملک کے اعلیٰ ترین کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لیے تین مقامات کراچی، راولپنڈی اور لاہور کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Leave a Comment