حال ہی میں ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار کوویڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔
اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت:
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار ان دنوں اپنی نئی فلم ’سرپھرا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس فلم کی تشہیر کے درمیان اکشے کمار سے جڑی ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، اکشے کمار کووڈ-19 سے متاثر ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے اداکار نے پروموشنز سے وقفہ لے لیا ہے اور وہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا حصہ نہیں ہوں گے۔
کیاواقعی اکشے کمار کو کووڈ 19 ہے؟
پروڈکشن ہاؤس کے قریبی ذرائع نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ اکشے کمار اپنی تازہ ترین فلم سر پھرا کی تشہیر کے دوران ٹھیک محسوس نہیں کر رہے تھے اور انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اکشے اب پروموشن کے آخری دور کا حصہ نہیں بنیں گے اور اننت امبانی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔ اکشے نے ٹیسٹ مثبت آنے کے فوراً بعد خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔
اکشے کمار اور رادھیکا مدن کی فلم سرپھراآج یعنی 12 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اکشے کمار کو اس فلم کے حوالے سے ناقدین اور ناظرین کی جانب سے کافی مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
اکشے کمار کی فلم سرپھرا2020 ءکی تامل فلم سورارائی پوترو کا ہندی ریمیک ہے۔ اکشے کمار کی سر پھرا کو تامل سپر اسٹار سوریہ اور ان کی اہلیہ جیوتیکا نے پروڈیوس کیا ہے