چائلڈ آرٹسٹ احمد شاہ نے اپنے چاہنے والوں سے اپنے بھائی عمر شاہ کے آپریشن کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
احمد شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے چھوٹے بھائی عمر شاہ کی ایک ویڈیوجاری کی ہے اس میں عمر شاہ اسپتال کے عملے کے ساتھ موتیا سرجری کے لیےآپریشن تھیٹر کی طرف جارہا ہے۔
موتیا کا آپریشن آنکھوں کے قدرتی لینس کو مصنوعی لینس کے ذریعے تبدیل کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں عمر شاہ کو ہنستے کھیلتے چہرے کے ساتھ مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کے چہرے پر پریشانی کی جھلک تک نہیں ہے۔
یاد رہے کہ عمر شاہ اور احمد شاہ کا نام سوشل میڈیا صارفین کے لیے کوئی نیا نہیں ہے، دو بہت ہی پیارے سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنی خوبصورت ویڈیوز اور رمضان ٹرانسمیشن کے ذریعے لوگوں کی ہر دلعزیز شخصیت بن چکے ہیں۔
دونوں بھائی ہر سال رمضان ٹرانسمیشن ’شان رمضان‘ میں بھی نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے انکی شہرت میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔