عمرہ پیکج کی قیمت میں بڑی کمی

 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عمرے کے پیکج کی قیمت میں 25 فیصد کمی کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں بہت سے لوگ شدید گرمی کے باعث عمرے کا پروگرام ستمبر تک ملتوی کر رہے ہیں۔ زائرین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے عمرہ پیکجز میں تقریباً 25 فیصد کمی کر دی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں زائرین کی طلب کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کے لئے عمرہ پیکج غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں۔ سردیوں کے مقابلے میں اس وقت عمرہ پیکج 25 فیصد تک سستے کر دیئے گئے۔

 

 

بڑھتی گرمی کے باعث بہت سے زائرین نے اپنا سفر فی الوقت روکا ہوا ہے۔ یو اے ای کے کچھ رہائشی درجہ حرارت میں معمولی کمی کی امید کی وجہ سے عمرہ ادائیگی کا منصوبہ ستمبر تک ملتوی کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

Leave a Comment