پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے تینوں فارمیٹ کے فاسٹ بولر کو احتیاطی تدابیر کے طور پر این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے باؤلر کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا۔ نسیم شاہ نے این او سی کیلئے درخواست دی تھی جس کے جائزے کے بعد فائنل فیصلہ کر لیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو انجریز سے محفوظ رکھنے کیلئے این او سی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔