July, 13 2024
لندن (ویب ڈیسک) ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے۔
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ایونٹ میں پاکستان نے پہلے سمی فائنل میں ویسٹ انڈیز اور بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔ روبن اُتھپپا، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے نصف سنچریاں سکور کیں
آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے پیٹر سڈل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت کے 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پاور پلے میں ہی 3 وکٹیں گر گئیں جس کے بعد پوری ٹیم نہ سنبھال سکی۔ آسٹریلیا مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بناسکی۔
یاد رہے پہلے فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈز کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔