شاہین آفریدی کی دورہ بنگلا دیش سے چھٹی

پاکستان کے اسٹار باؤلر شاہین آفریدی ان دنوں الزامات کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں۔

کچھ شاہین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہےہیں تو کچھ ان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں ۔ اب خبر یہ ہے کہ وہ بنگلا دیش کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس کی تصدیق ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے کی ہے۔

شاہین پر ٹیم انتظامیہ، کوچ اور کپتان کے ساتھ بدتمیزی کا الزام ہے۔ بابر اعظم کے ساتھ اختلافات کے معاملات زور پکڑتے نظر آ رہے تھے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 ءمیں پاکستان کی ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی کچھ کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنا رہا ہے، جس میں شاہین کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔

لیکن فی الحال بورڈ نے کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔ اب خبر یہ ہے کہ وہ بنگلا دیش کے دورے سے باہر ہیں۔ اس کی تصدیق ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے کی ہے۔

دورہ بنگلا دیش کب ہوگا؟

پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔ اس دوران ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہو گی۔

پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیمیں 30 اگست تک آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس دورے کے لیے ٹیم کا اعلان چند روز بعد کرے گا تاہم شاہینوں کے حوالے سے ایک بڑی اپ ڈیٹ پہلے ہی آچکی ہے۔

جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ وہ بنگلا دیش کے دورے سے باہر رہیں گے۔ اس کی وجہ بھی بتائی۔

گلیسپی نے یہ وجہ بتائی:

جیسن گلیسپی نے بتایا کہ شاہین آفریدی بچے کی پیدائش کی وجہ سے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ اگر وہ اس وقت تک اپنی بیوی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتےہیں تو ہم ان کو وقفہ دے سکتے ہیں۔

شاہین آفریدی نے گذشتہ سال شاہد آفریدی کی صاحبزادی کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں کا نکاح فروری 2023 ءمیں ہوا جبکہ استقبالیہ ستمبر 2023 ءمیں ہوا تھا

Leave a Comment