بشریٰ بی بی دوبارہ گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
 انہیں گیٹ نمبر تین سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “ہم ملک کے کونے کونے میں نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کی آزادی کے لئے ہمیں اٹھنا ہوگا۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں اب بھی 76 سال کی عمر میں ان کا مقابلہ کرسکتا ہوں۔ یہ قوم تمہارا حساب کتاب پورا کرے گی۔” انہوں نے ان ججوں کو بھی سلام عقیدت پیش کیا جنہوں نے آج کا فیصلہ دیا۔
بشریٰ بی بی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو گیٹ نمبر تین سے دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے اور یہ پانچویں بار ہے کہ انہیں توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a Comment