قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اور معروف خوبرو اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کو تقریباً 6 ماہ کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے اور اس موقع پر اداکارہ کے سابق شوہر عمیر جیسوال نے معنی خیز پوسٹ شیئر کر کے صارفین کو تذبذب میں ڈال دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار عمیر جیسوال نے یہ پیغام شیئر کیا ہے۔اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ 6 مہینوں کے دوران آپ کے پاس یا تو وہ 6 ماہ ہوں گے جن میں آپ عذر پیش کریں، بہانے بنائیں یا پھر وہ 6 ماہ ہوں گے جن میں آپ آگے بڑھیں اور ترقی کریں، یہ فیصلہ آپ کا ہے۔
عمیر جیسوال کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اس کے ذریعے اپنے اوپر بیتنے والے حالات کو لفظوں میں بیان کیا ہے۔