پیٹرول ایک ہزار روپے لیٹر؟ وزیراطلاعات پنجاب کے انکشافات

رہنما مسلم لیگ (ن) اور پنجاب حکومت کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا، وزیراطلاعات پنجاب نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہونے والی ہے وہ بھی بتادی۔

 وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف دہشت گرد جماعت ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگنی چاہیے کیوں کہ یہ دہشت گرد جماعت ہے، عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا ملک میں صرف اور صرف فساد پھیلانا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ طالبان جی ایچ کیو یا فوجی تنصیبات پر حملہ کریں تو وہ دہشت گرد ہیں ایسے ہی پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان نے جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ایک دہشت گرد جماعت ہے۔

عظمیٰ بخاری مزید بولیں کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگ سکتی اور نہ ہی لگنی چاہیے لیکن تحریک انصاف اب سیاسی جماعت نہیں رہی بلکہ دہشت گرد تنظیم بن گئی ہے ور دہشت گرد تنظیموں پر ہمیشہ پابندی لگتی ہے۔

مہنگائی میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری بولیں کہ عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کی چکی میں دھکیل کرگئے، مہنگائی عمران خان کی وجہ سے زیادہ ہوئی ہے اس کو ابھی بھی چین نہیں آرہا۔

مزید بولا کہ عمران خان ابھی بھی آئی ایم ایف کو خط بھیجتا ہے، عمران خان ملک میں آگ لگانے کی باتیں کرتا ہے۔اس کی کوشش ہے کہ ملک میں فسادات برپا ہوں۔

معیشت بارے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے حیران کن انکشافات کیے ہیں جس سے سب پریشان ہوگئے، وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری بولیں کہ اگر پاکستانی معیشت مستحکم نہ ہوئی تو ممکن ہے پیٹرول ایک ہزار روپے لیٹر میں بھی نہ ملے۔

Leave a Comment