مدثر نذر:ایسا باؤلر جسے کوئی بیٹر چھکا نہیں ما رسکا

کرکٹ کا جان اس کاٹیسٹ فارمیٹ رہا ہے۔ اس فارمیٹ سے ہی کرکٹ جیسا شاندار کھیل شروع ہوا۔لیکن ان دنوں ٹیسٹ کرکٹ کا چہرہ بالکل بدل گیا ہے۔
اب ٹیسٹ کرکٹ بیس بال میں تبدیل ہو گئی ہے۔ کبھی اس فارمیٹ میں بلے باز گیند کا دفاع کرتے تھے اور اب وہ چھکا مارنے سے نہیں ڈرتے۔ ہم آپ کو ایسے 5 باؤلرز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے اس فارمیٹ میں کبھی چھکا نہیں کھایا۔
 اس فہرست میں دو پاکستانی باؤلرز بھی شامل ہیں جنہوں نے بلے بازوں کو اپنے کیرئیر میں چھکے لگانے کو ترسا دیاتھا۔
مدثر نذر:
 مدثر پاکستان کے ایک بہترین آل راؤنڈر تھے۔ وہ ایک اوپننگ بلے باز اور تیز گیند باز تھے۔ انہوں نے 1976-89 ءتک پاکستان کے لیے 76 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں نے 5967 گیندیں کیں اور 66 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ لیکن کسی بھی بیٹر کو انھیں چھکا لگانے کی ہمت نہ ہوئی۔
محمود حسین:
محمود حسین پاکستان کے تیز گیند باز تھے۔ انہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1952 ءمیں بھارت کے خلاف کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے 27 ٹیسٹ کھیلے اور 68 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 5910 گیندیں کیں لیکن اس فارمیٹ میں کبھی چھکا نہیں کھایا۔
کیتھ ملر :
 آسٹریلیا کے اس عظیم آل راؤنڈر کیتھ ملر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ 1946 ء میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ملر نے اپنے کیریئر میں 55 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 170 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 10461 ءگیندیں کیں لیکن ایک مرتبہ بھی چھکا نہیں کھایا۔
نیل ہاک:
 آسٹریلوی باؤلر نیل ہاک نے 1963 ء میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 27 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں ان کے نام 91 وکٹیں ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 6987 گیندیں کیں لیکن ایک چھکا بھی نہیں کھایا۔
ڈیرک پرنگل: 
فہرست میں انگلینڈ کے سابق باؤلر ڈیرک پرنگل نے 30 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 70 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 5 ہزار سے زائد گیندیں بھی کیں لیکن کوئی بھی بلے باز ان پر چھکا نہ لگا سکا۔

Leave a Comment