انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 859 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بابراعظم 768 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلیںڈ کے جو روٹ 840 پوائنٹس کیساتھ دوسرے، ڈیرل مچل 768 پوائنٹس کیساتھ چوتھے جب کہ سٹیو سمتھ 757 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے زیک کراؤلی 3 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام 8 نمبر رینکنگ پر کیا جب کہ شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابراعظم 824 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ شبمن گل 801 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ اسی طرح ٹی ٹونٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان باالترتیب 755 اور 746 پوائنٹس کیساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔