آئی ٹی انڈسٹری پاکستان کی معیشت کیلئے سہارا، شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو سب کو مل کر دن رات محنت کرنا ہوگی، اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک منصوبے کے تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے مزید کہا منصوبہ بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان کا پہلا کیٹیگری تھری کا ٹیکنالوجی پارک ہو گا۔

 وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اس کی تعمیر سے ملکی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا، روزگار کے 10 ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اپنے گزشتہ دور حکومت میں شروع کئے گئے ٹیکنالوجی پارک کے منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔

اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک پاکستان کا بین الاقوامی معیار کے عین مطابق پہلا کیٹیگری 3 کا ٹیکنالوجی پارک ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے اس پر 24 گھنٹے کام جاری ہے، پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے تو دن رات محنت کرنا ہوگی۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے مزید کہا کہ بذاتِ خود ہفتے اور اتوار کی چھٹی کو ترک کر دیا ہے، پاکستان کو ترقی کی منازل طے کروانی ہیں تو سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی۔

پروجیکٹ ٹیم اور وزارت آئی ٹی اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کیلیے اقدامات تیز کریں، وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت، مزید بولے کہ اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک سے ملکی اور غیر ملکی اکیڈیمیا، محققین، صنعت اور منصوبہ سازوں کے مابین ہم آہنگی پیدا ہوگی۔ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر سے ملکی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 70 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر سے 10 ہزار روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، وزیرِاعظم نے منصوبے کیلئے جنوبی کوریا کی حکومت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر پر پیش رفت اور منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بریفنگ کے مطابق ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ 14.9 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے، اس منصوبے میں بین الاقوامی معیار کا ڈیٹا سینٹر بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔

دورے کے دوران وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

Leave a Comment