بال میں ڈیوائس لگانے کا بیان عجیب، پاکستانی کبھی خوش نہیں ہونگے، محمد شامی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے کہا ہے کہ پاکستانی ہم سے کبھی خوش نہیں تھے اور نہ کبھی ہوں گے، کارٹون نما رویہ افسوسناک ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل کو اںٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے حال ہی میں سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کے بال ٹمپرنگ کےالزامات پر سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارٹون گیری کہیں اور چل سکتی ہے، جس سے شائقین کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

محمد شامی کا کہنا تھا کہ ڈیوائس لگا کر سوئنگ کروانے کا الزام انتہائی عجیب ہے۔ پاکستان کے خلاف جو کارکردگی دکھائے گا اس بولر کو ٹارگٹ بنایا جائے گا۔ انضمام الحق پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں۔

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ اگر چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان گیا تو 3 گیندیں لے کر جاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ان میں کوئی ڈیوائسز نہیں تھیں۔ 20 لوگوں کے سامنے گیندوں کو دو ٹکڑے کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران گیند میں ڈیوائس لگانے کا الزام لگایا گیا۔ کیا عجیب بچوں والی باتیں کررہے ہیں، انضی بھائی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ایسے بیانات کی اِن سے توقع نہیں کرتا۔

بھارت فاسٹ باؤلر بولے کہ پاکستانی باؤلرز نے ہی ریورس سوئنگ کا جادو پوری دنیا کو سکھایا اور اب ایسے الزامات لگا رہے ہیں۔ انضمام الحق ریورس سوئنگ کے آرٹ کو متعارف کروانے والے لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انضمام بھائی کو ماضی میں اپنے باؤلرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعات کو یاد رکھنا چاہیے۔ بال میں ڈیوائس لگا کر سوئنگ کروانے کا بیان انتہائی عجیب ہے، مان لیں کے ڈیوائس لگا کر گیند کرادی اور بٹن الٹا دب گیا تو پھر کیا ہوگا؟

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے دوران انضمام الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ارشدیپ سنگھ 15 ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کے ساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔

Leave a Comment