افغانستان نے پی سی بی کو چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں شرکت کی یقین دہانی کرادی

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیئرمین میرویس اشرف اور سی ای او نصیب خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ بورڈ اجلاس میں شرکت کے دوران کولمبو میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران اے سی بی حکام نے محسن نقوی کو 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی شرکت کی یقین دہانی کرائی، جس کی پاکستان فروری اور مارچ میں میزبانی کرے گا۔

 

انہوں نے پہلی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے اپنے جوش و جذبے پر زور دیتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین نقوی نے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کے ساتھ دوستانہ بات چیت بھی کی حالانکہ دو طرفہ سیریز کے حوالے سے باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی۔

مزید برآں افغان کرکٹ بورڈ نے مستقبل قریب میں ممکنہ طور پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل یوتھ ٹرائی سیریز منعقد کرنے کے منصوبوں کا انکشاف کیا۔ اے سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ بات چیت میں اے ٹیم کے بنگلہ دیش اور زمبابوے کے دوروں کا بھی احاطہ کیا گیا جس میں تاریخوں اور مقامات کی تفصیلات شامل ہیں۔ اے سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ “بات چیت میں اے ٹیم کے بنگلہ دیش اور زمبابوے کے دورے اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے خلاف یوتھ ٹرائی سیریز کا امکان بھی شامل تھا، جس کی تاریخوں اور مقامات کی تصدیق کی جائے گی

Leave a Comment