انڈین کرنسی پاکستانی روپے سے کتنی مضبوط؟

 کسی ملک کی کرنسی کی قدر اس کی معیشت کی ساکھ کو ظاہر کرتی ہے۔ ڈالر عام طور پر دنیا بھر میں لین دین کے لیے استعمال ہوتا ہے اور کسی بھی ملک کی کرنسی کی قدر امریکی ڈالر (USD) کے مقابلے میں ناپی جاتی ہے۔
 لیکن اس دوران ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ پڑوسی ملک ہندوستان کی کرنسی کی ویلیو کیا ہے؟
بدھ (24 جولائی) کو ابتدائی تجارت میں ہندوستانی روپیہ ایک پیسے کی کمی کے ساتھ 83.70 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا۔
 فاریکس ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ منگل کو مالی سال 2024-25 ءکے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس میں اضافے اور انڈیکسیشن فوائد کو ختم کرنے کا اعلان ڈالر کی خریداری کی بنیادی وجہ تھی، کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کیے تھے۔
جبکہ دوسری جانب ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی حالت بہت خراب ہے۔
ایک امریکی ڈالر کی قیمت 278.77 پاکستانی روپے ہے۔ گذشتہ چند سالوں میں پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گر رہی ہے۔
بین الاقوامی کرنسی کے مطابق پاکستان میں ایک بھارتی روپے کی قیمت 3.33 روپے ہے۔
 یعنی اگر ایک بھارتی روپے کو پاکستانی روپے میں تبدیل کیا جائے تو یہ 3.33 روپے بنتا ہے۔
اگر کوئی ایک لاکھ ہندوستانی روپیہ لے کر پاکستان آتا ہے تویہاں اس کی قیمت 333064.62 پاکستانی روپے ہوگی۔
 ساتھ ہی، اگر کوئی پاکستانی اپنے ملک سے ایک لاکھ روپے لے کر ہندوستان جاتا ہے، تو ہندوستان میں اس کی قیمت صرف 30024.20 (₹) ہوگی۔
پاکستان کی معاشی حالت گذشتہ چند سالوں میں بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔
 انتخابات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی نئی حکومت آئی ہے جو پاکستان کو ان معاشی بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

Leave a Comment