نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تین سے چار کھلاڑیوں کی تنزلی کا امکان

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس 25-2024ء آئندہ ہفتے فائنل کیے جانے کا امکان ہے، چئیرمین پی سی بی نے سیلیکشن کمیٹی اور کوچز سے مشاورت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین کی ہدایت پر طریقہ کار بھی فائنل کرلیا گیا، سابق ٹیسٹ کپتان وقاریونس بھی سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے منتخب کردہ کھلاڑیوں کا جائزہ لیں گے، نئے سینٹرل کنٹریکٹس فٹنس اور کارکردگی سے مشروط ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 سے 4 کھلاڑیوں کی تنزلی کا امکان موجود ہے۔
شاداب خان، حارث روف، محمد نواز کو بی سے سی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان ہے جب کہ نسیم شاہ کی بی سے اے کیٹگری میں ترقی طے ہے۔ افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف اورحسن علی کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بھی نظرثانی ہوگی۔ موجودہ سینٹرل کنٹریکٹس میں اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی کی آمدنی میں گزشتہ برس 202 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، بی کیٹیگری میں 144 فیصد، سی کیٹگری میں 135 فیصد اور ڈی کیٹگری میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا تھ

Leave a Comment