) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی ہے، جس کا ڈرافٹ شیڈول اب سامنے آ گیا ہے۔ ’کرک بز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق 12 سے 18 فروری تک 7 دن کا وقفہ ‘سپورٹ پیریڈ’ کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔ اس پورے عرصے میں حصہ لینے والی ٹیمیں وارم اپ میچوں میں حصہ لیں گی اور سیٹ پروٹوکول کے مطابق میڈیا اور تشہیری سرگرمیاں کریں گی۔
10 مارچ کو فائنل کے لیے ریزرو ڈے کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن 2017ء میں انگلینڈ میں ہوا تھا جس میں پاکستان فخر زمان کی سنچری کی بدولت فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دیکر فاتح بن کر ابھرا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان 8 سے 14 فروری تک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کے تمام میچ ملتان میں ہوں گے۔
ڈرافٹ شیڈول:
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ 19 فروری
بنگلادیش بمقابلہ بھارت؛ 20 فروری
افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 21 فروری
انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا؛ 22 فروری
نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت؛ 23 فروری
پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ 24 فروری
انگلینڈ بمقابلہ افغانستان؛ 25 فروری
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 26 فروری
بنگلادیش بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ 27 فروری
آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان؛ 28 فروری
پاکستان بمقابلہ بھارت؛ یکم مارچ
انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا؛ 2 مارچ
پہلا سیمی فائنل؛ اے ون بمقابلہ بی ٹو
دوسرا سیمی فائنل؛ بی ون بمقابلہ اے ٹو
فائنل؛ اتوار، 9 مارچ پیر، 10 مارچ، ریزرو ڈے