پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور شدید زخمی

صوابی جلسے سے واپسی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ، واقعے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی صدر سرینہ عدنان کی گاڑی ٹرالر کے نیچے جا گھسی، واقعے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے میں 4 خواتین رہنما بھی زخمی ہوئیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو پنڈی بھٹیاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا اعلاج جاری ہے۔

یاد رہے صوابی جلسہ میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں پی ٹی آئی کا کاررواں الاآصف اسکوائر بس ٹرمینل کراچی سے اتوارکی علی الصبح روانہ ہوا تھا۔

 

کاررواں میں پی ٹی آئی سندھ کے عہدیدارن، کراچی ڈویژن کے رہنما و کارکنان، وومن ونگ کی خواتین سمیت لیبر ونگ، انصاف لائرز ونگ و پی ٹی آئی سندھ کے کارکنوں نے بسوں، گاڑیوں میں سوار ہوکر کراچی سے سفر شروع کیا تھا۔

 

کراچی میں روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی سے عوام کا سمندر صوابی جلسے میں شرکت کئے لئے سندھ سے روانہ ہوا ہے، بہت ہوگیا اب یہ ملک عمران خان کی رہائی کے بغیر نہیں چل سکتا، فارم 47 کی جعلی حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے آج کا صوابی جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا لاکھوں کی تعداد میں عوام پہنچ رہی ہے۔

 

Leave a Comment