ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خصوصی پیغام جاری کیا جس میں ایرانی نائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے اور مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نائب صدر جواد ظریف کو ایران کی نئی کابینہ پر اعتراضات تھے اور ان کے بچے امریکی شہری ہیں اس لیے بھی ان پر دباؤ تھا۔
اپنے پیغام میں جواد ظریف نے بتایا کہ میرے بچے ایران میں ہی رہتے ہیں بھلا وہ امریکا میں پیدا ہوئے ہوں۔
جواد ظریف کا کہنا تھا کہ صدر پزشکیان کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا اس لیے مستعفی ہورہا ہوں۔
جواد ظریف کو نئے مںتخب ہونے والے صدر مسعود پزشکیان نے اپنا نائب مقرر کیا تھا۔ یاد رہے کہ جواد ظریف اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔