ہندوستانی کپتان روہت شرما آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم کے قریب اور دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔ بابر اعظم ون ڈے بلے بازوں کی فہرست میں اپنی بادشاہت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاہم انہیں روہت اور سری لنکا کے دائیں ہاتھ کے پیتھم نسانکا سے مقابلے کا سامنا ہے۔ روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 157 رنز بنانے کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑی شبمن گل کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اسی سیریز میں 101 رنز بنانے کے بعد نسانکا بھی 8ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
سری لنکا نے اس ون ڈے سیریز کے دوران 1997ء کے بعد پہلی بار ہندوستان کو شکست دے کر 27 سالہ پیاس کا خاتمہ کیا۔ کوسل مینڈس (5 مقام کے اضافے سے مشترکہ طور پر 39 ویں نمبر پر) اور اویشکا فرنینڈو (20 مقام سے 68 ویں نمبر پر) نے بھی ون ڈے بلے بازوں کی تازہ ترین فہرست میں فائدہ اٹھایا۔
نیدرلینڈز کے اوپنر میکس او ڈاؤڈ (10 درجے ترقی کر کے 54 ویں پر) اور امریکہ کے مونانک پٹیل (11 درجے ترقی کے ساتھ 56 ویں نمبر پر) بھی اس فہرست میں آگے ہیں، جب کہ امریکہ کے نوتھوش کینجیگے (10 درجے ترقی کے ساتھ 49 ویں نمبر پر) اور سری لنکا کے اسپنر دونتھ ویلالگے (17 مقام سے 59 ویں نمبر پر) بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں قابل ذکر ترقی پانے والوں میں شامل تھے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی بولنگ رینکنگ میں 2 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹرینیڈاڈ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان ڈرا ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں بھی کچھ ہلچل دیکھنے کو ملی۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 86 اور 15* کے اسکور کے بعد ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں 2 درجے ترقی کرکے 16ویں نمبر پر پہنچ کر کیریئر کی نئی اعلیٰ درجہ بندی حاصل کرلی ہے۔
دریں اثناء اوپنر ٹونی ڈی زورزی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار 78 رنز بنانے کے بعد 29 درجے چڑھ کر 85 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے نقطہ نظر سے جیسن ہولڈر (تین مقام چڑھ کر 67 ویں پر) اور ایلک ایتھاناز (12 درجے اوپر 76 ویں) ٹیسٹ بلے بازوں میں قابل ذکر موورز تھے۔ جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج ٹیسٹ گیند بازوں کی تازہ ترین فہرست میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تھے۔
مہاراج نے دونوں اننگز میں 4،4 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا اور اس کے نتیجے میں سات مقام چڑھ کر مشترکہ 21ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ونڈیز سپنر جومل واریکن 12 درجے چڑھ کر 54 ویں نمبر پر آگئے اور میچ میں اپنی چھ وکٹیں لے کر کیریئر کی نئی بہترین ریٹنگ حاصل کی