قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جیولین تھرو سیریز کی تجویز پیش کر دی۔ 53 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں بھارت اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں پر بھی بات کی۔
باسط علی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے حکومتوں کے مابین سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز پر متفق نہیں ہے تو دونوں ممالک کسی نیوٹرل وینیو پر ہاکی، جیولن تھرو یا پھر کبڈی کی دو طرفہ سیریز کھیلنے پر غور کرنا چاہیے۔
باسط علی کا کہنا تھا کہ جب نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم جیولن تھرو میں مدِ مقابل ہوتے ہیں تو پوری دنیا ٹیلی ویژن کے سامنے ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ دونوں جیولین تھرو سیریز میں مدِ مقابل ہوتے ہیں تو یہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز سے بڑا مقابلہ ہوگ