پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کی بدترین شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو جیسی کارکردگی دکھانی چاہیے تھی وہ ویسی نہیں دکھاسکے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں تاریخی فتح پر بیان جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے بنگلہ دیش کو تاریخی جیت پر مبارک باد دی۔محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار کھیل پیش کیا، تاہم پاکستان کو جیسا پرفارم کرنا چاہیے تھا ویسا نہیں کیا، انشا اللہ گرین شرٹس اگلے میچ میں کم بیک کرے گی۔