افسوسناک واقعہ میں ایک شخص اور خیرپور کی مشہور ٹک ٹاکر کی نعشیں کھڑی کار سے ملی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کار گزشتہ 2 روز سے علاقے میں کھڑی تھی، شبہ ہونے پر مکینوں نے گاڑی کو چیک کیا تو اس کی اگلی سیٹ پر ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں پائی گئیں۔
اس شخص کی شناخت ظفر حجانہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ خیرپور شوگر مل میں ملازم ہے اور رند ہجنہ گاؤں کا رہائشی ہے، جب کہ خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک اداکارہ ہے۔
پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجھر نے ایس ایس پی خیرپور سے مرد اور خاتون کی لاشوں کی برآمدگی کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے عینی شاہدین کے بیانات اور حالاتی شواہد کی بنیاد پر حقائق سے پردہ اٹھانے کی ہدایت جاری کی ہے اور واقعے کے پس پردہ تمام محرکات کو سامنے لانے کے لیے مکمل تحقیقات پر زور دیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر یہ مجرمانہ فعل ہے تو ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے