انڈیا کے مضبوط کھلاڑی کو ریٹائر ہونے پر مجبورکردیا گیا

ٹیم انڈیا کے ایک مضبوط کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ روہت شرما کے کپتان بننے کے بعد ہی اس کھلاڑی کو ہندوستانی ٹیم میں موقع ملنا بند ہوگیا۔ بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے اس کھلاڑی کو ٹیم انڈیا سے نکال دیا ہے۔
 اب سلیکٹرز اس کھلاڑی کو کسی بھی ہندوستانی ٹیم میں موقع نہیں دیتے۔ اس کھلاڑی کی ٹیم انڈیا میں واپسی ناممکن ہے۔ ٹیم انڈیا کا یہ کھلاڑی کسی بھی وقت بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو سکتا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق39 سالہ وکٹ کیپر بلے باز ریدھیمان ساہا کے لیے ٹیم انڈیا میں واپسی تقریباً ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔ ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ اب ردھیمان ساہا کو بھول چکی ہے۔
 ریدھیمان ساہا بہت اچھے وکٹ کیپر ہیں۔ تاہم انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں کھیلنے کے زیادہ مواقع نہیں ملے۔انہوں نے ہندوستان کے لیے 40 ٹیسٹ اور 9 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔
ساہا نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2010 ءمیں جنوبی افریقا کے خلاف کیا۔ یہ بھی ریدھیمان ساہا کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا پہلا میچ تھا۔
ردھیمان ساہا کے ٹیسٹ کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے 40 ٹیسٹ میچوں میں 29.41 کی اوسط سے 1353 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں دیکھنے کو مل چکی ہیں۔
ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اسکور 117 رنز ہے۔ ردھیمان ساہا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 92 کیچ لیے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ وکٹ کیپر ٹیسٹ کرکٹ میں 12 مرتبہ اسٹمپنگ کر چکے ہیں۔
 ریدھیمان ساہا کا ون ڈے کیریئر بہت مختصر رہا۔ ریدھیمان ساہا نے 9 ون ڈے میچوں میں 13.67 کی اوسط سے 41 رنز بنائے۔ ردھیمان ساہا کا ون ڈے کرکٹ میں بہترین اسکور 41 رنز ہے۔ ون ڈے میں ریدھیمان ساہا نے 17 کیچ لیے اور ایک بار اسٹمپ ہوئے۔
ریدھیمان ساہا نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ 3 دسمبر 2021 ء کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔
اس ٹیسٹ میچ کے بعد، ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ نے بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی کو بتایا تھا کہ ریدھیمان ساہا کو ان کے مستقبل کے منصوبوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
اس کے بعد ریدھیمان ساہا کو بھی ٹیسٹ ٹیم سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا۔ ریدھیمان ساہا کو گزشتہ 3 سالوں سے ہندوستانی ٹیم میں موقع نہیں ملا ہے۔
ریدھیمان ساہا ہندوستان کے بہترین وکٹ کیپر بلے باز رہے ہیں۔ ریدھیمان ساہا کے پاس ہندوستان کی ٹرننگ پچوں پر بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ دونوں کا زبردست تجربہ ہے۔
 2017 ءمیں جب آسٹریلوی ٹیم چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ہندوستان آئی تھی تو رانچی کی ٹرننگ پچ پر ردھیمان ساہا نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ بچا لیا۔
 ردھیمان ساہا کو سال 2021 ءسے کسی بھی فارمیٹ میں جگہ نہیں ملی ہے۔ ون ڈے کی بات کریں تو انہوں نے آخری بار 2014 ءمیں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

Leave a Comment