معروف فٹبالرمیچ کے دوران گرنے سے انتقال کرگئے

یوراگوئے کے فٹبالر ایزکویردو میچ کے دوران گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 27 سالہ فٹبالر ایزکویردو برازیلی ٹیم ساؤ پالو کے خلاف ناسیونال کے میچ کے دوران 22 اگست کو زمین پر گر گئے تھے۔

جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اسپتال کے بیان کے مطابق ایزکویردو کا انتقال دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی کے باعث ہوا ہے۔

Leave a Comment