پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب اور لیگی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری محمدعزیز کا انتقال سلام آباد کے ہسپتال میں ہوا، وہ 3 بار ممبر اسمبلی اور ایک بار قائم مقام وزیراعظم بھی رہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر چوہدری محمد عزیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔
شہباز شریف نے تعزیتی بیان میں کہا کہ چوہدری محمد عزیر آزاد جموں و کمشیر کی سیاست میں سرگرم سیاسی شخصیت تھے، چوہدری عزیر کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست ایک درخشاں ستارے سے محروم ہو گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم چوہدری عزیز کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیگی رہنما چوہدری محمد عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،انہوں نے مرحوم چوہدری محمد عزیز کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ مرحوم کی اپنے حلقے کی عوام اور پارٹی کیلئے پیش کی جانے والی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے۔
یاد رہے 2 دن قبل ہی مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔