محکمہ وائلڈ لائف کا چھاپہ،ملزم سے نایاب برفانی چیتے کی کھال برآمد، قیمت کے بارے میں حیران کن انکشاف

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت  پر پنجاب میں نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کومبنگ آپریشن  کے دوران محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے  نایاب برفانی چیتے کی کھال برآمدکرلی اور  ملزم کو حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق ملزم کو لاہور کی نجی سوسائٹی سے گرفتار کرکے برفانی چیتے کی کھال برآمد کی گئی،مزید تفتیش پر پورے گروہ کی نشاندہی کرلی گئی،جن کی  گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں نایاب برفانی چیتے کی قیمت 20ہزار ڈالر، پاکستانی 56لاکھ روپے بنتے ہیں،سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ڈائریکٹر جنرل سمیت وائلڈ لائف ٹیم اور پولیس کو شاباش دی،مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے،پاکستان دنیا کے 12ممالک میں شامل ہے جہاں نایاب برفانی چیتے پائے جاتے ہیں،برفانی چیتے پاکستان میں نسل ختم ہونے کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات میں شامل ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ملزم سوشل میڈیا پر نایاب جانوروں کی کھال فروخت کرنے کا دھندہ کرتا تھا، پاکستان میں صرف400برفانی چیتے باقی بچنے کی اطلاعات ہیں۔

Leave a Comment